بجلی اورگیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں، وفاقی وزیر خرم دستگیر

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس 6 ماہ تک سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ذمہ داری کا تقاضا یہ ہے کہ توانائی کے شعبے میں دیے جانیوالے ریلیف کی واپسی سے متعلق فیصلہ جتنا بھی مشکل ہو لے لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 مہینوں میں عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتیں کم ہو تی نظر نہیں آ رہیں،بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لائیں گے مگر یہ زیرو نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مئی کے زیرو لوڈشیڈنگ کے دن ابھی واپس نہیں آئیں گے ۔ ایل این جی کے چار اضافی جہاز اور فرنس آئل کے پانچ جہاز خرید لیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں ،حالیہ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ حویلی بہادر شاہ کے ایل این جی پلانٹ کی مرمت ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس وقت ایل این جی نہیں خریدی جب قیمت چار پانچ ڈالر تھی ۔ آج 24 سے 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو خریدنا پڑ رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں