پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبے بند نہیں کرینگے،احسن اقبال

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبوں کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔احسن اقبال اور مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل آغا نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے ۔ دوران پروگرام سینیٹر کامل علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف حکومت کے فلاحی پروگراموں کو بند نہیں کرے گی ۔کامل آغا کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف حکومت کے عوامی فلاح کے پروگرام بند نہیں کیے جائیں گے وہ اسی طرح جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں