ماہرہ خان کی ذہنی بیماریوں میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی

کراچی(سی این پی )معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ڈپریشن کا شکار ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان نے ذہنی بیماریوں میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے خوبصورت پیغام تحریر کر کے شیئر کیا۔ اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈپریشن آپ سے چھوٹا ہے اور ہمیشہ آپ سے چھوٹا رہے گا، یہاں تک کے جب یہ آپ کو بڑا محسوس ہوتا ہے درحقیقت اُس وقت بھی یہ چھوٹا ہی ہوتا ہے۔ماہرہ نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ یاد رکھیں ڈپریشن آپ کے اندر پیدا ہوتا ہے ، آپ اس کے اندر پیدا نہیں ہوتے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی تناؤ آسمان سے گزرتا ہوا سیاہ بادل ہے لیکن اگر ایسا ہے تو یاد آپ بھی آسمان ہیں جس کے پاس سے یہ گزر جائے گا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ آسمان بادل سے پہلے موجود تھا، بادل کا آسمان کے بغیر کوئی وجود نہیں ہے جبکہ آسمان بادل کے بغیر بھی رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں