کراچی(سی این پی) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز(کل) جمعرات سے کراچی میں ہوگا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔ شاداب خان پہلی مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔ سرفراز احمد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 5 لاکھ امریکی ڈالرز اور ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی۔ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے جبکہ پشاور زلمی کا دوسرا نمبر ہے جس کی کامیابی کا تناسب 58.69 فیصد ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز سپر لیگ کی وہ 2 ٹیمیں ہیں جو تاحال پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکیں تاہم دونوں ٹیمیں لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ماضی کے اعداد و شمار کو پس پشت ڈالتے ہوئے تاریخ بدلنے کیلئے پرامید ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس فائیو ایشیا کپ 2008ء کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد کی اسٹیڈیمز کا رخ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان