لاہور(سی این پی) پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کے سیمی فائنلز میں کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی، ناک آؤٹ مرحلہ کل سے لاہور میں منعقد ہوگا۔پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز اورپشاورزلمی کا مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل روایتی حریف کراچی کنگز اورلاہورقلندرز کے درمیان شام سات بجے شروع ہوگا۔پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز اوردومرتبہ کی فائنلسٹ پشاورزلمی کا ٹکراؤ ہوگا، ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹرافی پر نظریں جمالیں، وہاب ریاض بھی تیسری بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ٹیمیں کل دو پہر دو بجے مدمقابل آئیں گی۔پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی، سنسنی سے بھرپور سیمی فائنل کل شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس