واشنگٹن(سی این پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر سے “وائٹ پاور” والے سلوگن کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ٹرمپ نے کل ٹویٹر سے، ریاست فلوریڈا کے علاقے دی ولیجز سے اپنی حامیوں کی تیار کردہ ویڈیو “میں دی ولیجز کے خوبصورت لوگوں کا شکر گزار ہوں” کے کمنٹ سے شئیر کی۔ویڈیو کی ابتدا میں ہی ٹرمپ کی تصاویر اور جھنڈوں سے سجائی ہوئی ایک گالف گاڑی میں بیٹھا ٹرمپ کا حامی “وائٹ پاور” کا نعرہ لگاتا دکھائی دیا۔ویڈیو کے باقی حصے میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان نعرے بازی کو جگہ دی گئی ہے۔ اس نعرے بازی میں مخالفین ٹرمپ کے حامیوں کو نازی اور نسلیت پرست کہتے دکھائی دے رہے تھے۔ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں ویڈیو کے خلاف ردعمل کا اظہار کئے جانے کے بعد ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا۔موضوع سے متعلق وائٹ ہائوس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” صدر ٹرمپ دی ولیجز کے باسیوں کے پرستار ہیں۔ ویڈیو میں موجود نعرے پر انہوں نے دھیان نہیں دیا۔ ان کی توجہ اپنی حامیوں کے جوش و خروش پر مرکوز رہی۔”نومبر 2020 میں متوقع صدارتی انتخاب کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائڈن نے بھی موضوع سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔بائڈن نے پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت کے بعد ملک بھر سے نسلیت پرستی کے خلاف ظاہر کی گئی حساسیت کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے کہ جس میں ملک اپنی روح کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ صدر اس جنگ میں اپنی طرف کا انتخاب کر چکے ہیں لیکن پر یقین رہیں کہ اس جنگ کے فاتح ہم ہوں گے”۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق