ریاض(سی این پی) سعودی عرب سے مئی میں تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 11.8 ارب ریال کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما)نے بتایا ہے کہ مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران تارکین کے ترسیلات زر میں 11.83 ارب ریال (18 فیصد)کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا نے ساما کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین وطن نے اپریل 2020 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 2.04 ارب ریال زیادہ بھیجے، اپریل کے مقابلے میں مئی میں ترسیلات زر 21 فیصد زیادہ ہوئی۔ساما کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 52 فیصد رقوم کم بھیجیں۔ انہوں نے مئی 2020 میں 2.98 ارب ریال باہر بھیجے۔ساما نے اس حوالے سے ایک چارٹ جاری کر کے 2019 اور 2020 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران تارکین کے ترسیلات زر میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک