نئی دہلی (سی این پی)ٹرین کی پٹری پر پیش آنے واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، ماں سمیت دو بچیاں ٹرین کے نیچے آکرجان کی بازی ہار گئیں، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق یہ سانحہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کے منڈوالی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون اور دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوئیں۔ پولیس کو لاشوں کے پاس ایک ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ بھی روتا ہوا ملاہے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا، اس دوران پولیس کو وہاں ایک موبائل فون بھی مسلسل بجتا ہوا ملا ہے۔آنند وہار ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر یوگیش نے جائے وقوعہ سے ملنے والے بچے کو علاج کے لئے مقامی اسپتال بھیج دیا ہے جب کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر30 سے 35 سال ہے جبکہ دونوں لڑکیوں کی عمریں بھی 6 سال سے کم ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آرہا ہے اگر اس معاملے میں کچھ اور تاخیر ہوئی ہوتی تو یہ معصوم بچہ بھی ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو جاتا، خاتون کے موبائل فون سے اس کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے