سری نگر(سی این پی )مقضوبہ کشمیر میں تعینات دہشت گرد بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ہی گن سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، آج بھی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے رنگریٹ میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی کی شناخت اوم پرکاش کے نام ہوئی ہے جو انڈین آرمی میں لائنس نائیک کے عہدے پر فائض تھا۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک اوم پرکاش کی خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں بالخصوص سی آر پی ایف جوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2010 سے 19 تک 1113 بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم