ہنگری (سی این پی)کرونا وائرس کے حوالے سے نئی نئی تحقیقات جاری ہیں، حال ہی میں وائرس کی مزاحمت کی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک تجربہ کیا گیا جس نے ماہرین کو پریشان کردیا۔یورپی ملک ہنگری میں ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے کرونا وائرس کو ایک سوئی کے سرے سے دبا کر جاننے کی کوشش کہ کتنی طاقت سے یہ کسی غبارے کی طرح پھٹ سکتا ہے، انہوں نے دریافت کیا کہ ایسا ہوتا ہی نہیں۔تحقیق کے دوران سارس کووڈ 2 کے ایک ذرے کو لیا گیا جو کہ محض 80 نینو میٹرز چوڑا تھا اور نینو سوئی کو استعمال کیا گیا جس کا سرا اس سے بھی چھوٹا تھا۔ اس سرے سے وائرس کو دبایا گیا اور دریافت ہوا کہ وہ کسی الاسٹک کی طرح کام کرتا ہے یعنی دبانے کے بعد جب چھوڑا جاتا ہے تو وہ ایک بار پھول جاتا ہے۔محققین نے 100 بار ایسا کیا اور ہر بار یہ ذرہ اپنی شکل برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ وائرس حیران کن حد تک مزاحمت کرتا ہے۔اس تحقیق سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ کرونا وائرس اب تک کے واقف وائرسز میں سب سے زیادہ لچکدار ہے اور اس کی شکل کو بگاڑنے سے اس کی ساخت اور اندر موجود مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔رواں ہفتے ایک چینی یونیورسٹی کی جانب سے اس وائرس کی ساخت کا سب سے تفصیلی خاکہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اس میں بڑی مقدار میں نیوکلک ایسڈ کی مقدار ہوتی ہے جو بہت تنگ جگہ میں جینیاتی ڈیٹا کو اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ وائرس کی مکینیکل اور خود کو ٹھیک کرنے کی خصوصیات ممکنہ طور پر اسے مختلف ماحولیاتی عناصر میں ڈھلنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک