قطر(سی این پی)خلیجی ملک قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا موقف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے فلسطین سے برادارنہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسئلہ فلسطین پر قطر کا موقف برقرار ہے۔قطر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے، فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہوکر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ہونا چاہیے اور تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونیچاہیے۔وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ قطر نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کی ہے۔گزشتہ دنوں خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اِس معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ وائٹ ہائوس نے دعوی کیا ہے کہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں جن میں سے تین ممالک خطے کے ہی ہیں۔
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان