شکست خوردہ آرمینی فوج ہٹ دھرمی پر اتر آئی

باکو(سی این پی) شکست سے دوچار آرمینیا کی فوج نے شہریوں کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، صحافیوں کی گاڑی پر راکٹ داغے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے کنٹرول میں آنے والے علاقے سکاوشان میں آرمینی فوج نے راکٹ داغے خوش قسمتی سے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد محفوظ رہے۔رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی طرف سے حملوں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی خطرات کا سامنا ہے، آرمینی فوج کا راکٹ اخباری نمائندوں کی گاڑی کے پاس سے گزرا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔جنگ زدہ علاقے میں اپنی صحافتی ذمے داری نبھانے والے نمائندے کا کہنا ہے یہاں پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مارٹر گولوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے، زیادہ تر حملوں کی اطلاعات سکاوشان سے آرہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمینیا نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذر بائیجان کے فوجیوں اور مقامی آبادی پر فائرنگ کی۔ آرمینی فوج نے گزشتہ صبح 8 بجے کے قریب انسانی بنیادوں پر نافذ جنگ بندی کی دوبارہ سے خلاف ورزی کرتے ہوئے لاچین قصبے کے دیہات سفیان میں موجود آذری فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔جبکہ آذری فوج اپنے تمام محاذوں پر جنگ بندی کی مکمل پابندی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں