لندن(سی این پی)مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو)کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کو اپنا مخالف نہیں بنانا چاہتے لیکن ہمیں چین کی بڑھتی قوت سے نمٹنا ہوگا۔اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی طاقت اور اس کے میزائیل جو کہ یورپ سمیت امریکا کو بھی نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیٹو اتحادیوں کو اس مسئلے سے مل کر نمٹنا ہوگا۔واضح رہے کہ نیٹو اتحاد کے 29 ممالک کی دو روزہ کانفرنس لندن میں ہورہی ہے جس میں ممبر ممالک چین کی پالیسیوں سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں۔نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت تمام اتحادی ممالک کے لیے دفاعی مضمرات رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا دنیا میں دوسرا بڑا دفاعی بجٹ اور اس کی حالیہ دفاعی ترقی خصوصا میزائل یورپ اور امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر میں متعدد ممالک کے احتجاج کے باجود چین نے وہاں اپنے جہاز بھیج کر عسکری قوت کا مظاہرہ کیا۔اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی دفاعی پہنچ یورپ اور شمالی امریکا تک محدود ہے جب کہ چین کا عمل دخل یورپ اورشمالی امریکا کے کناروں تک پہنچ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات نیٹو کے جنوبی بحیرہ چین میں جانے کی نہیں بلکہ یہ سمجھنے کی ہے کہ چین آرکٹک اور افریقا میں ہمارے قریب آرہا ہے جب کہ یورپ میں بھی بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ نیٹو کی نئی سوچ ایک نیا حریف پیدا کرنے کے لیے نہیں ہے،بلکہ ہم چین کے نئے چیلنج کو سمجھنا اور اسکا تجزیہ کرنے کے ساتھ اس کا جواب توازن میں رہتے ہوئے دینا چاہتے ہیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق