اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا

کراچی(سی این پی) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ اورانٹربینک میں امریکی ڈالر بالترتیب 10 اور 6 پیسے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوئی ہے جسکے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 154 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 34 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں