اقوام متحدہ کے 78 ملازمین کروناوائرس کا شکار ہوگئے

نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں موجود اقوام متحدہ کے 78ملازمین بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے تلقین کی کہ کوئی غلطی نہ کریں، کروناوائرس جہاں کہیں بھی ہے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کروناوائرس سے ممالک اور لوگوں کو خطرات لاحق ہیں، وائرس سے نمٹنے میں ہمارا ردعمل بھی بحران کی شدت سے مطابقت رکھنا چاہیے۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس نے عالمی اداروں اور رہنمائوں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اور کرونا کا علاج تاحال دریافت نہ ہوسکا۔خیال رہے کہ 27 فروری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یواین دفتر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں کرونا فلپائن کے اقوام متحدہ میں نمائندے میں پایا گیا۔اسی طرح دنیا بھر میں یو این کے 78 ملازمین کروناوائرس سے متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں