نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں لاک ڈان کے دوران بھوک و افلاس کا عالم دیکھ کر انسانیت شرما گئی، کوئی ننگے پیر سینکڑوں میل پیدل سفر کرکے گھر پہنچا تو کسی کو بھوک نے مردار کھانے پر مجبور کر دیا۔چلچلاتی دھوپ، تپتی زمین اور ننگے پیر میلوں کا سفر، ایسے میں عورتوں اور بچوں کا بھی ساتھ ہو تو غربت کا کیا عالم ہوگا، لاک ڈائون میں مودی کی ناکام منصوبہ بندی نے غریبوں کو دربدر رلنے پر مجبور کر دیا۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود مودی سرکار غریبوں کی پروا کے بجائے ہندوتوا کے پرچار اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں لگی ہوئی ہے۔لاک ڈائون کی وجہ سے پردیس میں روزگار چھوٹا تو بے آسرا مزدوروں نے جیسے تیسے آبائی علاقوں کا رخ کیا، گود میں بچے لیے مائیں پیدل سفر کرتی نظر آئیں، کھانا پینا تو کیا ملتا یہ جہاں سے گزرے وہاں انہیں دھتکار دیا گیا۔اس سے بھی بدتر یہ ہوا کہ راجستھان میں ایک شخص سڑک پر مردار جانور کا گوشت کھاتا دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راستے سے گزرے ایک شخص نے مردار کھانے والے کو روکا اور کھانا پیش کیا۔بھارت میں ان افسوس ناک واقعات کی وجہ بغیر منصوبہ بندی اچانک لاک ڈائون بنا، نریندر مودی نے لاک ڈائون لگاتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن اس کے بعد غربیوں کو بھوکا مرنے پر چھوڑ دیا۔
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی
نواز شریف کی پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت
نادرا کی جانب سے بغیر سکیورٹی کلیئرنس 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری کا انکشاف
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
عدالت نے فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا، عظمی بخاری