کورونا کے دوران استعمال کی جانے والی تمام چیزیں ایک ہی اسٹور سے خریدیں

میامی(سی این پی)عالمی وبا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کے دوران اب کہیں بھی باہر جانے سے قبل ہم اپنے بیگ میں سینیٹائزر ہاتھوں میں دستانے اور اپنے منہ پر ماسک لگانے کے ساتھ ساتھ بار بار ہاتھ لگانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔جیسے ہی کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو ویسی ہی وبا کے دوران استعمال کی جانے والی چیزوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا جس میں ماسک، سینیٹائزر، حفاظتی لباس اور دستانے وغیرہ شامل ہیں۔حال ہی میں میامی کے ایونچرا شاپنگ مال میں ایک ایسا اسٹور کھولا گیا ہے جس کا نام ‘کووڈ-19 ایسنشیئلز’ رکھا گیا ہے اور اس اسٹور کے نام سے ہی یہ ظاہر ہورہا ہے کہ یہاں کیا ملتا ہوگا۔اس اسٹور میں صارفین کے لیے وہ تمام تر چیزیں رکھی گئی ہیں جو کورونا وبا کے دوران ضرورت بن گئی ہیں۔اسٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس اسٹور کو کھولا ہے جہاں سینیٹائزر، جراثیم کش، الٹرا وائلٹ اسٹیریلائزر فروخت کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم نے اپنے اسٹور میں وہ تمام تر چیزیں رکھی ہیں جو کہ کورونا وائرس کے دوران استعمال کرنے کے لیے بے حد ضروری ہیں۔لیکن یہ اسٹور سستا نہیں ہے یہاں پر موجود تمام تر چیزیں خاصی مہنگی ہیں، یہاں 2 اونس کی ایک عام سینیٹائزر کی بوتل 5.99 ڈالر میں ملتی ہے جب کہ فیس ماسک 29 ڈالر کا ملتا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیاپر صارفین کی جانب سے اس اسٹور کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس خطرناک وبا میں جہاں لاکھوں لوگ مر گئے ہیں اور یہ اس طرح کے اسٹورز کھول کر پیسا کما رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں