آرامکوکے بمپر بانڈ کی فروخت مستحکم ہونے کا امکان

ریاض(سی این پی )سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کے بمپر بانڈ کی فروخت مستحکم ہونے کا امکان ہے، آرامکو نے ڈالر کی برتری والے بانڈز کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے ڈالر کی برتری والے بانڈز کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس اقدام سے آرامکو خلیجی ممالک کی جانب سے نئے قرضوں کی فروخت میں شامل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ تیل کے نرخوں میں ہونے والی کمی سے پورے خطے کی کارپوریشنز کو قرضوں کی منڈیوں میں سرگرمیوں کی ترغیب دے رہی ہے، اس صورتحال کے باعث پہلے ہی بانڈ کے اجرا کا سلسلہ شروع ہوگیا جو گزشتہ برس کے ریکارڈ 100 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔توقع ہے کہ یہ رجحان آئندہ برس بھی جاری رہے گا اور قرضوں کا اجرا 140 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گولڈ مین سیکس کے مطابق اس رقم کا زیادہ تر حصہ خلیجی ریاستوں اور لاطینی امریکہ سے آئے گا۔اے ڈی سی بی کی چیف اکانومسٹ مونیکا ملک کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال قرضوں میں اضافے کے حوالے سے آرامکو کے لیے سازگار ہے۔ توقع ہے کہ طلب بھی مستحکم ہوگی اور اکٹھے ہونے والے فنڈز سے ڈیویڈنڈ ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔آرامکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی آئی ٹی آئی، گولڈ مین سیکس انٹرنیشنل، ایچ ایس بی سی، جے پی مورگن، مورگن اسٹینلے اور این بی سی کیپٹل قرضوں کی فروخت پر کام کر رہی ہیں۔آرامکو نے فروخت کے حجم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جو پہلے ہی 20 ارب ڈالر کے آرڈرز حاصل کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں