کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں کینڈل لائٹ فریڈم واک، مودی کیخلاف نعرے بازی

لندن(سی این پی)کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری دنیا میں آوازیں بلند ہورہی ہیں۔۔ٹیکساس میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر میں جاری انسانی بحران کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا،،لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیاگیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پردنیا بھر میں مذمت جاری، ڈلاس میں پاکستانی برادری کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو خطے کی صورتحال سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کشمیر میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ لندن میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک گئے۔واک میں لندن سمیت مختلف شہروں سے آئے افراد نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں