پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی،سہیل تنویر کو وارننگ جاری

کراچی(سی این پی)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے کرکٹر سہیل تنویر کو تنبیہ جاری کردی گئی،تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف نویں راؤنڈ کے میچ میں کھیل کے سامان کی توہین کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔میچ کے دوران بلوچستان کی دوسری اننگز میں باؤلنگ کے دوران ناردرن کے سہیل تنویر کو وکٹ حاصل نہ کرنے پر مایوسی میں گیند کو کک کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور عمران جاوید نے سہیل تنویر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔سہیل تنویر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری احمر سعید نے انہیں تنبیہ جاری کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں