پاکپتن(سی این پی)پاکپتن میں عرس بابا فرید پر ناقص انتظامات کے سبب پولیس نے زائرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، دم گھٹنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پاکپتن میں وی آئی پی لوگوں کو بہشتی دروازے سے گزارنے پر بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے انتظامات درست کرنے کی بجائے زائرین پر بدترین لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے باعث دور دور سے آنے والے کئی زائرین زخمی ہو گئے۔پولیس ڈیوٹی چھوڑ کر سیکورٹی گاڑیوں میں عزیز و اقارب کو بہشتی دروازے سے گزارنے میں مصروف رہی، زائرین میں شامل ایک شخص کا پولیس تشدد اور بھگدڑ کے سبب دم گھٹ گیا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ زائرین پر پولیس تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکپتن کے دربار پر طاقت کے نشے میں دھت ایس ایچ او نے ایک بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر اسے معطل کر دیا گیا تھا تاہم آج پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت