پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(سی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان جاری ہے ، 100انڈیکس میں513پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس41ہزار809 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس میں 480 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ، جس کے بعد انڈیکس41ہزار 770 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔انڈیکس میں1.24فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کاروبار کے دوران 10 انڈیکس میں513پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، اب تک انڈیکس41ہزار809 پوائنٹس پر ٹریڈکر رہا ہے۔دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ، ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ میں212پوائنٹس ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں338 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی ، سعودی اورقطراسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رحجان ہیں۔گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 42ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس 1027.06پوائنٹس کی کمی سے 41296.24پوائنٹس کی سطح پرآگیا تھا۔90.52 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت17.42فیصدکم رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں