پشاور،آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ بیس کلو آٹے کے تھیلا 150 روپے مزید مہنگا

پشاور(سی این پی)عوام کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لیتیں،مہنگائی کے مارے عوام کےلئے ایک اور بری خبر آگئی ،پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہو گیا، فائن آٹے کا تھیلہ 950 سے بڑھ کر گیارہ سو روپے، سرخ آٹے کی قیمت 780 سے بڑھ کر ایک ہزار روپے ہو گئی۔پشاور میں مہنگائی کا طوفان، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 85 کلو آٹے کی بوری 4 ہزار 800 روپے میں فروخت ہونے لگی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، 20 کلو فائن آٹے کا تھیلہ 950سےبڑھ کر 11سو روپے کا ہوگیا جبکہ سرخ آٹے کی قیمت 780سے بڑھ کر ایک ہزار روپے ہوگئی ہے۔آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں ہو رہا، اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کررہے ہیں۔جسکی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں