وزارت خززانہ نے ایک سال میں لیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیل جاری کر دی

اسلام آباد(سی این پی) وزارتِ خزانہ نے گزشتہ ایک سال میں لیے گئے بیرونی قرضوں پر وضاحت جاری کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر 2018 سے نومبر 2019 تک 3674 ارب روپے قرضہ حاصل کیا۔اعلامیے کے مطابق قرضہ مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا، نومبر2018 میں مرکزی حکومت کا قرضہ26,453ارب روپےتھا جبکہ یہ یہ نومبر 2019 میں بڑھ کر 32،131 ارب روپے تک پہنچ گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق روپےکی قدرگرنےسے5678ارب کےمجموعی قرضےمیں1034ارب اضافہ ہوا جبکہ نومبر2018سےنومبر2019تک محفوظ رقم میں 970ارب روپےاضافہ ہوا، ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق محفوظ رقم سے ہونے والا اضافہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےرکھا گیا ہے اور وہ رقم بالکل محفوظ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی خطیر رقوم مل چکی ہیں جبکہ ایشیائی ترقی بینک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کو مالی امداد بطور قرض فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں