رواں مالی سال کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں اضافہ ہوا،ادارہ شماریاتے

اسلام آباد(سی این پی)موبائل فون کی درآمدات رواں مالی سال کے دوران 63.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے دوران موبائل فون کی درآمدات پر 498.40 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا گیا جو گزشتہ مالی سا ل کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 63.62 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 304.65 ملین ڈالر مالیت کی موبائل فون کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کام مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں 25.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس گروپ کی درآمدات پر 682.76 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات پر 545.92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں