چین، بس سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے میں جا گری، 6 افراد ہلاک، 16 زخمی

بیجنگ(سی این پی)چین میں بس سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے میں جا گری، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔چین میں ہسپتال کے باہر بس اسٹاپ پر زمین میں اچانک گڑھا پڑ گیا جس سے بس اور پیدل چلنے والے افراد گڑھے میں جا گرے، حادثے میں چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے دوران زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ چین کے صوبے قنہائی میں پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانی کی لائنوں میں خرابی کے سبب سڑک پر گڑھا نمودار ہوا۔چین میں سڑکوں پر اچانک گڑھے پڑنا معمول بن چکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل جلد تلاش کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں