بیجنگ(سی این پی)چین میں کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 250 سےتجاوزکرگئی جبکہ12 ہزار افراد متاثر ہیں، امریکا اور اٹلی نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ سوئیڈن میں بھی کرونا وائرس کاکیس سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس سے 259 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 12 ہزار افراد متاثر ہوئے، چین کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے ، چودہ صوبوں میں چھٹیاں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ چین کی معشیت کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔کروناوائرس سے دنیا بھر میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے، اب تک 23 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، امریکا اور اٹلی نے کرونا وائرس کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی اور ساتھ ہی چین کیساتھ فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا ہے جبکہ سوئیڈن میں کرونا وائرس کاکیس سامنےآگیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کاکہناہے ان تمام غیر ملکیوں کو بھی امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی ، جوگزشتہ دو ہفتے کے دوران چین گئےتھے جبکہ سنگاپور اور منگولیا نے چینی باشندوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے۔عالمی ادارہ صحت نےبین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا وائرس کومزیدپھیلنےسےروکنے کیلئےمل کر کام کرناہوگا، چین پرتجارتی یاسفری پابندیوں کی سفارش نہیں کر رہے۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس نے مختلف صوبوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کرونا وائرس چمگادڑ کھانے سے پھیلا ، اس وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوا جبکہ متعدد مُلک جان لیوا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک