کینبرا (سی این پی) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا، ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ 15 فروری کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 16 فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے درمیان، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جبکہ چوتھا میچ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وارم اپ مرحلے میں 18 فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس