پشاور(سی این پی )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں 4 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی۔آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 4 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ صوبے کے مختلف اسکولوں میں 500 اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے قومی خزانے سے 4 ارب روپے وصول کیے گئے جس کا محکمے کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری جامعات کے لیکچررزکو اعلی تعلیم کے لیے بیرون ممالک بھیجا گیا جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تاہم بیشتر ڈگری کے حصول کے بغیر ہی ناکام لوٹ آئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف کالجز کے 5 لیکچررزکوبھی اعلی تعلیم کے لیے امریکا اور برطانیہ بھیجاگیا جن میں سے 2 اسکالرز ڈگری کے حصول میں ناکام رہے جب کہ 3 لیکچرر نے دوسری جگہوں پر ملازمت اختیار کرلی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوابی اور ہری پوریونیورسٹی میں متعدد ملازمین کو رہائش کی سہولت دی گئی لیکن اس کے باوجود ان ملازمین نے 60 لاکھ روپے سے زائد سفری الانس بھی وصول کیا، آڈٹ رپورٹ میں ان تمام ملازمین سے پیسوں کی واپس وصولی کا کہا گیا ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک