اسلام آباد (سی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے50 ہزار طلبا طالبات کی اسکالرشپ کیلئے5 ارب روپے مختص کئے ہیں ، وزیراعظم چاہتے ہیں طالبعلم وسائل نہ ہونے پرتعلیم سے محروم نہ رہیں۔تفصیلات کے مطابق کینئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایچ ڈی کرنے والے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے ۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان میں ریسرچ کامعیار اعلی درجے کا ہے ، 19 جنوری کو پہلی بار ملک میں یوم تحقیق منایا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت ہائر ایجو کیشن کے فنڈز میں کمی نہیں کرے گی ، حکومت نے50 ہزار طلبا طالبات کی اسکالر شپ کیلئے5 ارب روپے مختص کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنا پر تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کو ملک اور معاشرے کو خدمت کرکے واپس بھی لوٹانا چاہیئے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی11اگست کی تقریر میں واضح کردیا تھا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی ہوگی، آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے، جس کے لئے ریاست اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا