غزہ(سی این پی)اسرائیل افواج نے غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق پر شدید بمباری کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ اور دمشق میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے 2 افراد کے مارے جانے کا بھی دعوی کیا ہے۔اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی جس کے بعد فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر بھی شدید بمباری کی اور متعدد بم برسائے۔میڈیا کی رپورٹ میں بھی آزاد ذرائع سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق دمشق میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شدید بمباری کی گئی جب کہ شام میں کام کرنے والے انسانی حقوق آبزرویٹر گروپ کا کہنا ہے کہ بمباری دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب کی گئی۔شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے پر دمشق میں اینٹی ائیرڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے گرادیے گئے جس سے ائیرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال