پاکستان کی امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد(سی این پی )امریکا کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)میں سرمایہ کاری کی دعوت امریکی وزیر تجارت ولبر راس کے دورہ پاکستان کے موقع پر دی گئی۔یہ بات مشیر تجارت عبدالرزاق دئواد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے پاکستان کی دعوت پر مختلف پہلوں کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ سی پیک امریکا کیلئے کھلا ہے۔ اس منصوبے میں امریکی سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ امریکا نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان زبردست کیمسٹری بن چکی ہے۔ افغان امن معاہدے کے بعد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا نے مختلف سیکٹرز میں پائی جانیوالی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے۔ امریکا سے جی ایس پی کی سہولت پر بات ہوئی ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکا نے ٹیفا کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں کے دفاتر انڈیا، بنگلا دیش اور کمبوڈیا میں موجود ہیں۔ امریکہ سے ای کامرس، زراعت اور تیل اور گیس میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں