کروناوائرس نے عالمی معیشت کوہلاکررکھ دیا،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی(سی این پی )کروناوائرس نے عالمی معیشت کوہلاکر رکھ دیا ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور37910 کی سطح پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے عالمی معیشت پرمنفی اثرات شدیدہوگئے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کی لپیٹ میں ہیں ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔جسکے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور انڈیکس 37910 کی سطح پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سرمایہ بہت محتاط ہیں۔واضح رہے چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11سوسے زائد پوائنٹس تک گری ، دوسرے روز285 پوائنٹس اور تیسرے روز520 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔دوسری جانب کروناوائرس کے باعث عالمی حصص بازاروں میں مندی کے بادل مزیدگہرے ہوگئے ہیں ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔چین کے تمام انڈیکس مندی کی لپیٹ میں نظر آئے، ہانگ کانگ انڈیکس میں بھی سات سو اکیاسی پوائنٹس کی کمی اور کورین اسٹاک مارکیٹ میں چھیاسٹھ پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔امریکی اوریورپی حصص بازاروں میں بھی کاروبار کا اختتام بھی شدید مندی میں ہوا، ڈاؤجونزمیں 1191 پوائنٹس، نیسڈیک میں 141 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں 189 پوائنٹس ، جرمن مارکیٹ میں 407 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں