سی پیک سے توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مدد ملی،حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد(سی این پی) موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔ خصوصی اقصادی زونز پر تیزی سے کام جاری ہے،ان زونز کے قیام سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں