ترسیلات زر میں اضافہ وزیر اعظم کی اقتصادی پالیسیوں پر سمندر پارپاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے، ترجمان وزارت خارجہ

اسلام آباد(سی این پی) وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 5.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی 2019ء سے فروری 2020ء تک ترسیلات زر کا حجم 15 ارب 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فروری 2020ء میں ترسیلات زر فروری 2019ء کے مقابلہ میں15 فیصد زیادہ رہی ہیں اور فروری 2020ء میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہاہے۔ ترسیلات زر میں اضافہ وزیر اعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسیوں پر بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں