کراچی(سی این پی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سیمت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو کم رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ5 فیصد ہوگی جو اس سے قبل 2 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان تھا جب کہ مجموعی طور ایشیا کی معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 8 فیصد رہے گی۔موڈیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اشیا کی طلب کم ہونے سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوئی جب کہ کراس باڈرٹریڈ اورسپلائی چین میں تعطل ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں ہیں ۔جس کے تیل برآمد کرنے والے ممالک کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز نے جاپان کی معاشی شرح نمو صفر رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 پر برقرار رکھی جب کہ پہلے آؤٹ لک منفی تھا۔دسمبر2019 میں جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا تھا اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام تھا۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی