عوام ہیجان کا شکار نہ ہوں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہیجان کاشکارنہ ہوں،احتیاطی تدابیراختیارکریں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے ،تاکہ اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پرپیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ ہیجان کاشکارنہ ہوں،احتیاطی تدابیراختیارکریں، کورونا سے متعلق اقدامات کی نگرانی کررہا ہوں ، ہمارے پاس اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت موجودہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر،تقسیم برصغیرکانامکمل ایجنڈاہے، پاکستان کشمیریوں کے لیے اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، کورونا سے نمٹنے کیلیے قوم میں اتحاداورنظم وضبط ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کاسنہرادن ہے، اس دن مسلمانوں نے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا، پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اورمشکل کامقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 70 سال کے حالات و واقعات ہمارے آباکی بصیرت کی گواہی دیتے ہیں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے ،تاکہ اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشا اللہ، ہم اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے، ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، کشمیری231 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر مقید ہیں بلکہ جبرکامقابلہ کررہے ہیں۔خیال رہے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یوم پاکستان انتہائی سادگی کے ساتھ منایاگیا، حکومت نے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ سمیت ایوانِ صدر ، گورنر ہائوسز میں ہونے والی تمام تقاریب کو ملتوی کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں