شنگھائی (سی این پی )چین نے کورونا وائرس بچا ئوکے لیے اسپتالوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے روبوٹس تیار کرلیے۔جراثیم کش روبوٹس کو شنگھائی میں چین سے منسلک کینون روبوٹک کمپنی نے تیار کیا ہے جو خودکار طریقے سے اسپتالوں میں وائرس کے بچا ئوکے لیے جراثیم کش اسپرے کرے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اس وبا ء نے پھیلنا شروع کیا تو متعدد افراد کی جانب سے ادویات، کھانے اور دستاویز کی ترسیل کے لیے ڈیلورنگ روبورٹس تیار کرنے کی درخواست موصول ہورہی تھی، ایسے میں سب سے زیادہ ضرورت جراثیم کش اسپرے روبوٹس کی محسوس کی گئی ۔کمپنی کے مینیجر نے کہا کہ اسے یو وی لائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے جس کے سب سے اوپر نوزیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اسپتال میں گردش کرتے ہوئے جراثیم کش اسپرے کرے گا۔اس روبوٹ کی لمبائی 1.4 میٹر ہے جب کہ اس میں جراثیم کش مائع 1500 ملی میٹر تک محفوظ رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔جراثیم کش اسپرے روبوٹ کو چارج ہونے میں پورے 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں جس کے بعد یہ 8 گھنٹے تک باآسانی کام کرسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ سے ان رضاکاروں کی حفاظت ہوگی جو کورونا وائرس سے بچائو کے لیے خود جراثیم کا خطرہ مول لے کر اسپرے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے جنوری میں پھیلنا شروع ہوا تھا جس نے 199 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کورونا وائرس سے بچائو کے لیے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے طبی آلات، ویکسین اور مشینیں تیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال