پرائیویٹ اسکولز مالکان سے فیس میں 20 فیصد کمی کی درخواست

لاہور (سی این پی) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نیپرائیویٹ اسکولزمالکان سے فیس میں20فیصدکمی کی درخواست کردی اور کہا اسکولوں کی فیس میں کمی کی بات عوامی مفاد کیلئے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں پراجلاس ہوا ، جس میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت،سی ای او لاہور،پرائیویٹ اسکول مالکان نے شریک کی۔اجلاس میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا پوری دنیا کو اس وقت ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، مشکل وقت میں ہم سب کوملکر حالات کا سامنا کرنا ہے، 31 مئی 2020 تک دی چھٹیاں گرمیوں کی چھٹیاں تصور کی جائیں گی۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی تعلیمی کیلنڈر کومکمل کیا جا سکے، ایسالائحہ عمل ترتیب دینا ہے جو عوام کے لئے مفیدثابت ہو۔انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولزفیس میں کمی سے حکومت کو فائدہ نہیں، پرائیویٹ اسکولزفیس میں کمی کی بات عوامی مفاد کیلئے ہے ، پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان سے فیس میں20فیصدکمی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اساتذہ کو نوکری سے نہ نکالے۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکول مالکان حکومتی تجویز پرکمی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان سے 20 فیصدکمی کی گزارش اپریل اور مئی کیلئے کی گئی۔راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسا طبقہ نہیں جو اس وبا کے اثرات سے متاثر نہ ہوا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں