ماسکو ،اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، کورونا کے سات افراد جا ن کھو بیٹھے

ماسکو (سی این پی) روس کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وینٹی لیٹر پر موجود کرونا وائرس کے سات مریض جا ن کھو بیٹھے، آگ اسپتال کی دوسری منزل پر لگی۔تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو علاقے کے راسنو گورس میں ایک پرائیوٹ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم سات افرادجان سے چلے گئے جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اسپتال میں 29 لوگ موجود تھے۔حکام کو خدشہ ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ ویینٹی لیٹرز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔ وزارت ہنگامی حالات کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ہسپتال کی پہلی منزل پر جہاں کووِڈ19 کے مریض زیر علاج تھے آگ لگ گئی ہے۔راسنو گورس کے ایمرجنسی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اسپتال میں آتشزدگی سے سات افراد جا ن کھو بیٹھے۔ اتوار دیر رات کو عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگی۔فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے پہلے 11 افراد وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سات افراد کی لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ہیں تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے اس وقت اسپتال میں ایک بھی بچہ موجود نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں