روسی صدر کے ترجمان کورونا میں مبتلا، اسپتال منتقل

ماسکو(سی این پی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں اب تک کمی نہ آسکی جب کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔خطرناک کورونا وائرس نے متعدد معروف شہرہ آفاق شخصیات کو متاثر کیا ہے جن میں اداکار، کھلاڑی اور سیاست دان بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں روسی صدر ولای میر پیوٹن کے ترجمان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیکسو، پیوٹن کے ساتھ 20 سال سے کام کر رہے ہیں جب کہ دونوں کی ایک ماہ قبل ملاقات بھی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں