بھارت کیخلاف نیپال کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

کھٹمنڈو (سی این پی) بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقے لیپولخ میں بھارت کی جانب سے سڑک کی تعمیر کیخلاف نیپال کے عوام نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے نیپال کےسرحدی مقام لیپولک میں ایک سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ اس سڑک کا افتتاح بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دو دن قبل فیتہ کاٹ کر کیا ہے۔جس کے خلاف گزشتہ روز نیپالی عوام نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا حالانکہ اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔اس دوران مظاہرین نے نیپال اور بھارت کے وزیر اعظم کے پتلوں کو نذر آتش کیا اور سڑک کی تعمیر کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کی مرکزی حزب اختلاف پارٹی، نیپال کانگریس کی طلبا تنظیم، نیپال ودیارتی سنگھ اور ویگیشوری ورسٹائل کیمپس کمیٹی کی سربراہی میں یہ مظاہرہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا۔اس حوالے سے نیپالی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعت تعمیراتی سڑک کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ حالانکہ حکومت ہند اپنی سرزمین پر سڑک تعمیر کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں