کورونا وائرس ، امریکیوں کیلئے 3 کھرب ڈالرز کے نئے امدادی پیکج پر ووٹنگ کل ہوگی

واشنگٹن (سی این پی)امریکامیں 3 کھرب ڈالرز کے نئے امدادی پیکج پرووٹنگ کل ہوگی ، بل میں4افراد پر مشتمل ہرخاندان کیلئے 6ہزار ڈالرزمختص کیے ہیں تاہم ری پبلکن پارٹی نے پیکج کو مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں نئے امدادی پیکج پرووٹنگ کل ہوگی ، نئے امدادی پیکج پر ڈیموکریٹس اورری پبلکنز میں اختلاف پایا جاتا ہے ، ڈیموکریٹ پارٹی نے نئے امدادی پیکج بل کوہیروز ایک کاانام دیا ہے۔اسپیکرنینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ بل میں4افراد پر مشتمل ہرخاندان کیلئے 6ہزار ڈالرزمختص کیے ہیں ، امریکی عوام کی ضروریات پوری کرنیکایہ اہم وقت ہے۔دوسری جانب ری پبلکن پارٹی نے پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی نئی فنڈنگ کی ضرورت نہیں، سینیٹرجان باروسو کا کہنا ہے کہ یہ بل منظور نہیں کیاجائے گا۔یاد رہے اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کروایا تھا ، بل میں ریاستوں اور مقامی حکومتوں کے لیے ایک کھرب ڈالرز رکھے گئے جبکہ 200 ارب ڈالرز ملازمین کی تنخواہوں اور 75 ارب کرونا ٹیسٹنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے خاندانوں کی پریشانیاں ختم نہیں ہوئیں، کرونا کی موجودہ صورت حال ایک تاریخی چیلنج ہے، بھوک وقفہ لیتی ہے نہ کرایہ، نوکری جانے کی تکلیف اور کسی پیارے کا چلے جانا بھی وقفہ نہیں لیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں