کورونا کے پھیلائوکو روکنے کے لیے مکمل اقدامات برقرار رکھنے ہونگے، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (سی این پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے 39 علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کے بعد کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے مکمل اقدامات برقرار رکھنے ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے پارلیمان کے ایوان بالا کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ موثر علاج معالجے اور ویکسین کی تیاری تک ملک کو اس وائرس کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت میں کمی کے باوجود وائرس ابھی تک خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے عوام کو انفیکشن کی ممکنہ طور پر دوسری اور تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بھی خبردار کیا۔ وزیر اعظم آبے نے کہا کہ انفیکشنز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں