برطانوی وزیراعظم کا ریسرچ سینٹر کو جلد کھولنے کیلئے 93 ملین پانڈ فنڈ بھی دینے کا اعلان

لندن(سی این پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کروناویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے مقررہ وقت سے پہلے آکسفورڈ شائر تحقیقی مرکز کھولنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ریسرچ سینٹر کو جلد کھولنے کے لیے 93 ملین پانڈ فنڈ بھی دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ کروناکی ممکنہ ویکسین کی تیاری میں مذکورہ ادارہ مدد فراہم کرسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بورس جانسن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عالمگیر وبا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں رواں سال جولائی تک لاک ڈان کو ختم کرکے معمولات زندگی بحالی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے نتاظر میں لاک ڈائون کے خاتمے کے لیے برطانیہ میں جلد بڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے، لیکن شہریوں پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں، عوام کا کردار دیکھ کر ممکنہ فیصلہ ہوں گے۔برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی شہری وبا کے خلاف جنگ کرکے دوبارہ اپنی آزادی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دیگر طبی مراکز حکومت تعاون سے کام کررہے ہیں۔ برطانوی حکومت جان لیوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی جلدازجلد تیاری کے لیے کرونا ویکسین ٹاسک فورس بھی تشکیل دے چکی ہے،ٹاسک فورس چیف سائینٹفک ایڈوائزر اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کی سربراہی میں کام کررہی ہے جو جلد از جلد کرونا ویکسین تیاری کے بعد عوام تک فراہمی یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں