واشنگٹن(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 958 تک پہنچ گئی، گذشتہ روز سب سے زیادہ 1552 افراد کی امریکا میںاموات ہوئیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے سب سے زیادہ کیس ایک اعزاز کی علامت ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ٹیسٹنگ زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے سپیکر نینسی پیلوسی کو بیمار خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دماغی مسائل ہیں۔ نینسی نے صدر ٹرمپ کو اس عمر میں غیر منظور شدہ دوائی کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک نے کورونا وائرس کی مہلک وبا سے نمٹنے کے عالمی ردِ عمل کی آزادانہ تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ عالمی ادارہ کی ورچوئلی میٹنگ میں اس قرارداد کو بغیر کسی اعتراض کے منظور کیا گیا ہے۔برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے اگلے تعلیمی سال کے دوران آمنے سامنے کوئی لیکچر نہیں ہوگا۔ چین میں مزید 5 نئے کیس سامنے آئے ہیں، مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 1130، برطانیہ میں 545، اٹلی میں 162، میکسیکو میں 155، بھارت میں 146 اور کینیڈا میں 70 افراد لقمہ اجل بنے۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم