کورونا کے باعث ائیرپورٹس پر مسافروں کی آمد میں 90 فیصد کمی آئی، رپورٹ

نیویارک(سی این پی)عالمگیر وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے ائیر پورٹ پر مسافروں کی آمد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ائیرپورٹس اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 4 ہزار سے زائد ائیرپورٹس پر 2019 میں ماہانہ اوسطا 75 کروڑ مسافروں نے سفر کیا۔آئی ایف سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 میں ائیر پورٹس پر مسافروں کی آمد میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پہلے ائیر پورٹس کی آمدنی 172 ارب ڈالر رہنے کے اندازے تھے جب کہ اب کورونا کے بعد 74 ارب ڈالر آمدنی کے اندازے ہیں۔آئی ایف سی کی رپورٹ کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز نے بیشتر ائیرپورٹس کی ریٹنگ آئوٹ لک منفی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں