واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم دورے کے موقع پر کروناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے فوجی افسر سے مصافحہ سے انکار کردیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں امریکی صدر پر شدید تنقید کی جارہی تھی کہ وہ خود کرونا کے باعث احتیاطی تدابیر نہیں اپنارہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے فوجی افسر سے ہاتھ نہ ملانے کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔ امریکی صدر نے مصافحہ تو نہیں کیا لیکن انہوں نے سرجیکل ماسک نہیں پہن رکھا تھا اور نہ ہی 6 فٹ فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ٹرمپ گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم انڈریو فوجی ایئربیس پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے فوجی افسر کرنل ڈونلڈ اسکھیڈمٹ موجود تھے، ٹرمپ جیسے ہی طیارے سے اترے تو انہیں نے خوش آمدید کہا اور مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے انکار کردیا۔البتہ دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور امریکی صدر اپنا دورہ مکمل کرکے واپس واشنگٹن روانہ ہوگئے۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم