امریکی،یورپی اور ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

نیویارک (سی این پی)امریکی سٹاک مارکیٹ اضافے پر بند ہوئی جس کی وجہ مئی کی نسبتاً بہتر جاب ڈیٹا رپورٹ اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے اقدامات ہیں، اس سے قبل یورپی و ایشین مارکیٹس بھی اضافے پر بندہوئیں۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 3.2 فیصد بڑھ کر 27110.98 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.6 فیصد بڑھ کر 3193.93 پوائنٹ جبکہ نصدق کمپوزٹ انڈیکس 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 9814.08 پوائنٹ پر بند ہوا۔قبل ازیں لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 2.3 فیصد بڑھ کر 6484.30 پوائنٹ، فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 3.4 فیصد بڑھ کر 12847.68 پوائنٹ، پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 3.7 فیصد بڑھ کر 5197.79 پوائنٹ، یورو سٹاکس 50 انڈیکس 3.8 فیصد بڑھ کر 3384.29 پوائنٹ، ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 22863.73 پوائنٹ، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.7 فیصد بڑھ کر 24770.41 پوائنٹ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2930.80 پوائنٹ پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں