ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے تمام تجارتی مراکز میں خرید و فروخت سے متعلق دکانداروں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں، خلاف ورزی پر جرمانے اور گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے تجارتی مراکز کے اندر یا باہر ملازمین اور گاہکوں کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ جانے پر جرمانے کی سزا مقرر کردی ہے۔اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تجارتی مرکز یا دکان کے باہر مقررہ تعداد سے زیادہ گاہکوں کی بھیڑ یا ملازمین کے اجتماع پر فی کس 5 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا، یہ جرمانہ تجارتی مرکز کے مالک یا ذمہ دار سے لیا جائے گا اور اس کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال تک ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق اگر کسی کے یہاں تقریب میں مقررہ حد سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے تو بھی میزبان سے ہر ایک مہمان پر5ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا اور اگر خلاف ورزی دوسری بار کی گئی تو پھر فی کس جرمانہ دس ہزار ریال ہوگا۔وزارت داخلہ نے متنبہ کیا کہ تیسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ مزید بڑھا دیا جائے گا اور تجارتی مرکز کے ذمہ دار پر فرد جرم عائد کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائیگا۔اس کے علاوہ کسی تقریب میں حد سے زیادہ شرکت کرنے والوں اور میزبان پر بھی تیسری بار خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیاجائے گا۔وزارت داخلہ نے تنبیہ کی ہے کہ نجی ادارے کو پہلی خلاف ورزی دہرانے پر تین ماہ کے لیے بند کیا جائے گا اور تیسری بارخلاف ورزی پر چھ ماہ کے لیے ادارہ سیل کردیا جائے گا۔اگر خلاف ورزی کرنے والا غیرملکی ہوگا تو اسے سعودی عرب سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ بے دخلی سزا پر عمل درآمد کے بعد ہوگی۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق